🔥 *قیامت کی بعض نشانیاں*🔥
9⃣1⃣ *انیسوی قسط*
ام المممین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم ایک روز میرے پاس تشریف لاۓ تو آپ یہ فرما رہے تھے: "اے عائشہ! میرے دنیا سے جانے کے بعد امّت میں سب سے پہلے مجھے تمہاری قوم (عرب) ملے گی." حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب آپ بیٹھ گئے تو میں نے کہا: میں آپ پر قربان! جب آپ اندر داخل ہوئے تو آپ ایک ایسی بات فرما رہے تھے جس نے مجھے خوفزدہ کر دیا، آپ صلی الله علیہ وسلّم نے فرمایا: "میں کیا کہ رہا تھا؟" میں نے عرض کی: آپ فرما رہے تھے: "تمہاری قوم کے لوگ میرے بعد جلد ہی مجھ سے آ ملیں گے." آپ صلی اللّہ علیہ وسلّم نے فرمایا: "ہاں یہ بات ٹھیک ہے." میں نے کہا: یہ کیسے ہوگا؟ آپ صلی الله علیہ وسلّم نے فرمایا: "موت انہیں اپنے لیے ایک مرغوب اور میٹھی چیز سمجھے گی اور امّت کے لوگ ان سے حسد کریں گے." وہ بغیر پروں والی ٹڑی کی طرح ہوں گے. طاقت ورکمزور کو کھا جاےگا حتی کہ ان پر قیامت قائم ہو جائے گی."
*(مسند احمد : 24519 اسنادہ صحیح)*
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "اسلام کی کڑیاں ایک ایک کر کے ٹوٹتی چلی جائیگی. جب بھی کوئی کڑی ٹوٹیگی تو لوگ دوسری سے چمٹ جائیں گے. سب سے پہلے جو کڑی ٹوٹے گی وہ یہ ہوگی کہ حکم الٰہی کو توڑا جائے گا اور سب سے آخر میں نماز کو بھی چھوڑ دیا جائے گا."
📚 *(مسند احمد : 22160، اسنادہ صحیح)*
⬅ *جاری ہے..........*
سبھی قسط حاصل کرنے کے لئے اور صحیح اسلامک میسج حاصل کرنے کے لیے دئے گئے لنک کو کلک کریں....
http://authenticmessages.blogspot.com
No comments:
Post a Comment