Search This Blog

Sunday, July 15, 2018

Qayamat ki baaz nishaniya Part 13 Urdu

 *قیامت کی بعض نشانیاں*

3⃣1⃣ *تیروی قسط*

عمرو بن قیس الکندی بیان کرتے ہیں :  میں نوجوان تھا، اور ابوالفوارس کے ہمراہ تھا، میں نے دیکھا کہ لوگ ایک آدمی کے پاس جمع ہیں، میں نے پوچھا : یہ کون شخص ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا ہیں  میں نے سنا، وہ بیان کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "قرب قیامت کی یہ نشانی ہے کہ خبیث لوگوں کو بلند مقام دیا جائے گا اور اچھے لوگوں کا مقام گھٹا دیا جائے گا. باتیں بہت ہوں گی لیکن عمل کم ہوگا. قوم کو"مثناۃ" پڑھائ جائے گی لیکن کوئی شخص اس کا انکار نہیں کرےگا -" پوچھا گیا :"مثناۃ" کس کو کہتے ہیں؟ جواب دیا: "کتاب اللہ کے سوا جو کچھ بھی لکھا جائے."

 *(المستدرک الحاکم : 8660، اسنادہ صحیح)*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”زمانہ قریب ہوتا جائے گا اور عمل کم ہوتا جائے گا اور لالچ دلوں میں ڈال دیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونے لگیں گے اور «هرج» کی کثرت ہو جائے گی۔“ لوگوں نے سوال کیا: یا رسول اللہ! یہ «هرج» کیا چیز ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قتل!

 *(صحيح البخاري : 7061، صحیح مسلم : 6792)*

⬅ *جاری ہے..........*

سبھی قسط حاصل کرنے کے لئے اور صحیح اسلامک میسج حاصل کرنے کے لیے دئے گئے لنک کو کلک کریں....

http://authenticmessages.blogspot.com

No comments:

Post a Comment

Tafseer Dawat ul Quran (Hindi Translation) Part 8

 أَعـــــــــــــــــــــــوذ بالله من الشيطان الرجيم● 🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🍂🍃 📒 तफ़सीर दावतुल क़ुरआन 📒 ✒️ लेख़क: अ...