💐 *آداب زندگی* 💐
1⃣ *پہلی قسط*
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اللہ تعالئ کے ہاں کون سا عمل محبوب ترین ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا* میں نے کہا پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *پھر والدین سے حسن سلوک کرنا* میں نے کہا پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *پھر اللہ کے راستے میں جہاد کرنا* ۔۔۔ سیدنا ابن مسود رضی اللہ عنہ کہتے ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ تفصیل بتائی اور اگر میں مزید سوالات کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور زیادہ بتلاتے---
*الاداب المفرد* (١)📚
*صحیح بخاری*(٥٢٧)،(٥٩٧٠)📕
*صحیح مسلم* (٨٥)📘
*سنن نسائی* (٦١٠)📙
*جامع ترمذي*(١٨٩٨)📕
No comments:
Post a Comment