💐 *آداب زندگی* 💐
5⃣ *پانچویں قسط*
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلئ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" *صلہ رحمی اللہ تعالئ سے ملی ہوئی ایک شاخ ہے* جس نے اسے ملایا *اللہ تعالئ اسے ملائے گا* جس نے اسے کاٹا *اللہ تعالئ اسے کاٹے گا* -؛
*الادب المفرد* (٥٥)📚
*صحیح بخاری* (٥٩٨٩)📘
*صحیح مسلم*(٢٥٥٥)📗
---------------------------------------------
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلئ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" *جس شخص کو یہ پسند ہو کہ اس کے رزق میں فراخی کی جائے اور اس کی عمر میں برکت ڈال دی جائے تو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے* -؛
*الادب المفرد*(٥٦)📚
*صحیح بخاری*(٥٩٨٦)📘
*صحیح مسلم*(٢٥٥٧)📗
No comments:
Post a Comment